کے لیے خطرناک پیشین گوئیاں 2024
دنیا کو موسمیاتی تبدیلیوں کے سنگین نتائج کا سامنا ہے اور بہت سے ممالک اس سے بری طرح متاثر ہیں۔ اس حوالے سے امریکی سائنسدانوں نے 2024 کے لیے خطرناک پیش گوئی کر دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سائنسدانوں نے کہا ہے کہ 2024 عالمی تاریخ کا گرم ترین سال ہو گا جس میں مجموعی طور پر درجہ حرارت میں 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ کا اضافہ ہو گا۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ 2016 سے خط استوا پر گرم اور ٹھنڈی ہوا کے متبادل کے عمل میں تبدیلی آئی ہے۔
پیشن گوئی کے مطابق آسٹریلیا، امریکا اور اس خطے کے دیگر خطے اگلے سال اس شدید گرمی سے زیادہ متاثر ہوں گے۔
سائنسدانوں نے یہ بھی پیش گوئی کی ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے برصغیر پاک و ہند سمیت ایشیا میں مون سون کی بارشوں کی مقدار کم ہو جائے گی۔
Comments
Post a Comment